کراچی:پی ایس ایل 4 کے آن لائن ٹکٹ 17فروری سے دستیاب

Spread the love

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فور کے فائنل سمیت 5 میچز کے شایان شان انعقاد کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جب کہ مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17 فروری سے شروع ہورہی ہے۔

34 ہزار228 تماشائیوں کی گنجائش والے نیشنل اسٹیڈیم پرمیچزکے ٹکٹوں کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔

دوسری جانب مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17 فروری سے شروع ہورہی ہے جبکہ مقررہ مراکز پر

25 فروری سے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے

رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ لاہور کے تین میچوں

کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں