پشاور زلمی ٹیم کا آیئٹم سو نگ ، شرٹ کی گورنر ہائوس میں تعارفی تقریب

Spread the love

پاکستان سپر لیگ 4 کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کی جانب سے گزشتہ روز گورنر ہاوس پشاور میں ایک پر و قا ر تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان جبکہ پشاور زلمی ٹیم کے اونر جاو ید آفریدی اور معروف عالمی کرکٹر ڈیرن سیمی تھے،

تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ،تقریب کا مقصد پشاور زلمی ٹیم کا آیئٹم سو نگ اور ٹیم کی شرٹ متعارف کرانا تھا۔اس موقع پرپشاور زلمی کے اونر جاوید افریدی کا کہنا تھا پی سی ایل کو کامیاب کرانے میں عوام نے جو کلیدی کردار ادا کیا اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،

پشاور زلمی وہ واحد ٹیم ہے جس نے دینی مدارس کے طلبہ اور سپیشل بچوں کو کھیلنے کا مو قع دیاہمارا مقصد نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہمیں بہت آگے جانا ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں