ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا،سعودی وزیر خارجہ

Spread the love
جمال خاشقجی فائل فوٹو

ریاض (مانیٹرنگ، ویب ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ صحافی جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے؟

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عادل الجبیر نے کہا کہ ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا،یہ سرکاری آپریشن نہیں تھا۔

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ صحافی کے قتل پر گیارہ افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ گرفتار افراد سے صحافی جمال خاشقجی کی

لاش سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، امید ہے جلد حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے،

صحافی کے قتل کیس کے پراسیکیوٹر کو ترکی سے ابھی تک شواہد نہیں ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں