وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی

کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔منگل کواسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی

اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے28مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ تحریک انصاف کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔

عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

نواز حکومت کے خلاف 2014 میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں 126 روز کا دھرنا دیا گیا جس میں اسے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ بھی حاصل تھا۔

دونوں جماعت کے کارکنان نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کی اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔

ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔

عمران خان مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے اور مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست کرچکے ہیں جسے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں