نیب کاحسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور (صرف اردو ڈاٹ کام)نیب نے نواز و شہباز شریف کے بچوں، اسحاق ڈار اور دیگر

اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے ایک مرتبہ پھر رابطے کا فیصلہ کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری

قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کیں جس کی روشنی میں

نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔

اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز،

داماد علی عمران، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صاحبزادے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری

کے داماد مصطفی امجد سمیت کئی ملزمان بدعنوانی مقدمات میں عدالت کی جانب سے

اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف ممالک میں قیام پذیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں