میڈیکل بورڈ کی سفارشات مسترد ،نوازشریف جیل منتقل

Spread the love

سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو محکمہ داخلہ پنجاب نے مسترد کرتے ہوئے انھیںامراض قلب کے ادارے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی میں ریفر کرنے کی بجائے سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیاہے۔

واضع رہے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز اور دیگر ممبران نے اپنی سفارشات میں تجویز کیا تھا کے نواز شریف کو پی آئی سی میں منتقل کیا جائے جہاں انکے دل کا معائنہ بہت ضروری ہے

مگر محکمہ داخلہ نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر پہلے انھیں پی آئی سی منتقل کرنے کی منظوری دی اور چند گھنٹے بعد ہی منظوری واپس لیتے ہوئے نواز شریف کو پی آئی سی کی بجائے جیل منتقل کر دیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو 6 دن بعد ہسپتال سے واپس جیل منتقل کیا گیا، نواز شریف نے پی آئی سی کے بجائے جیل منتقلی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں