موسیقارماسٹرعبداﷲکی26ویں برسی یکم فروری کو منائی جائے گی

Spread the love

ملک کے معروف فلمی موسیقارما سٹر عبداﷲ کی 26ویں برسی جمعہ یکم فروری کو منائی جائے گی مرحوم کی برسی کے موقع پر تما م نگار خانوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ماسٹر عبداﷲ کی فن موسیقی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے فلمی سفر میں شہنشاہ غزل مہدی حسن، مالا، احمد رشدی، مجیب عالم، رونا لیلیٰ، تصور خانم،نور جہاں سمیت تمام اعلیٰ پائے کے سنگرز کے ساتھ کام کیا۔ماسٹر عبداﷲ کے فلمی گانے انتہائی مقبول ہوئے جس نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھار فراہم کیا۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت استاد بڑے غلام علی خان سے حاصل کی۔ چل چلیے دنیا دی اس نکڑے، ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں، توں آیا سجن نہیں آیا جیسے سدا بہار نغمے آج بھی موسیقار ماسٹر عبداﷲ کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں