محبت اور جنگ میں سب جائز کا فلسفہ غلط ‘ماہرہ خان

Spread the love

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ محبت لفانی جذبہ ہے اور یہ فطرتاً اً انسان میں موجود ہوتاہے ،

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے یہ فلسفہ غلط ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری لوک داستانوں کے کردار ہیر رانجھا ، سسی پنوں ،لیلیٰ مجنوں ،سوہنی مہیوال جیسے بے شمار کردار ہیں جن کی محبت کے افسانے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں

اور دنیا میں جنگ کیلئے بھی اصول واضح کیے گئے ہیں اسی لیے یہ بات کسی طورپر بھی ٹھیک نہیں ہو سکتی کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ عشق میں جدائی کے غم کا بھی اپنا ہی نشہ ہے جسے کوئی بھی بیان نہیں کر سکتا ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں