لاہور کی فیملی کورٹ کا سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم

Spread the love

سابق شوہر بیٹیوں کو خرچہ نہیں دے رہے، بیٹیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی ، درخواست

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی فیملی کورٹ نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

پیر کو لاہور کی فیملی کورٹ میں سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔

طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر بیٹیوں کو خرچہ نہیں دے رہے

اور میں بیٹیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سابق شوہر کو

بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 ء میں علیحدگی ہو گئی تھی

اور ان کی سابقہ اہلیہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ بچیوں کو نان نفقہ نہ دینے پر

عدالت طارق ٹیڈی کے کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں