بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

Spread the love

نوجوان کو پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا،موبائل، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل

سری نگر(کشمیر میڈیا سروس )مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان کشمیری شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن

کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

نوجوان کی شہادت پر ضلع بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سمیت

ٹرین سروس بھی تاحال معطل ہے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں مسلح افراد کے حملے

میں بھارتی فوج کے ایک کمانڈو سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں