عمران خان نے وزیراعظم ہائوس میں رہائش ترک کردی

Spread the love

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس میں رہائش ترک کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کسی نے عمران خان کو کہا ہے کہ اس میں رہنے والے کسی وزیر اعظم نے مدت پوری نہیں کی۔

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاس میں رہائش ترک کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اب بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے اور پرائم منسٹرسیکرٹریٹ میں صرف

وزارت عظمی کے امور سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاوس کی اسٹاف کالونی میں رہائش پذیرتھے۔

اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہائوس کو رہائش کیلئے استعمال نہیں کریں گے

تاکہ قومی خزانے کا بوجھ کم کیا جاسکے۔وزیراعظم نے اپنی الیکشن کمپین میں وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہائوس کو

ایک تعلیمی ادارے میں تبدیل کردیں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاس8 سو کنال پر مشتمل ہے جس میں وزیر اعظم

کی رہائش گاہ9 بیڈ رومز ہیں۔ وزیراعظم ہائوس میں پرنسپل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری،

ڈپٹی ملٹری سیکریٹریز، جب کہ وزیر اعظم کے دیگر سینئر اسٹاف کے لیے اپارٹمنٹس بھی ہیں۔

یہاں پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی عملے کی رہائش گاہ بھی ہے جب کہ 10کمروں پر مشتمل کیمپ آفس بھی وزیر اعظم ہائوس کا حصہ ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں