علیم ڈار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کریں گے

Spread the love

پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے ،

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کریگا

۔دوسری جانب پاکستان کے بین الااقوامی شہرت کے حامل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کریں گے۔

علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21

فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہوں گے

جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں