
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت کا ہر حکم ماننا پڑے گا، مگر طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔
جمعرات کو شہباز شریف پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر بلایا ہے،
پیش ہوں گے؟اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت کا حکم ہے، ماننا پڑے گا۔
مگر ان کی صحت کا بھی مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت تھی جس میں شہباز شریف کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آشیانہ کیس میں شہباز شریف پر فردجرم عائد ہونا تھی وہ میٹنگ اٹینڈ کرسکتے ہیں تو عدالت کیوں نہیں آسکتے۔
شہباز شریف