سیاست میں بات طعنوں سے بد دعاوں تک پہنچ گئی،احسن اقبال نے بددعاوں کا سلسلہ شروع کر دیا

Spread the love

نارووال(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کرپشن سے متعلق الزامات پر کہا ہے کہ اگر کرپشن کی ہو

تو اللہ مجھے نیست و نابود کر دے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال نے کرپشن کے جھوٹے بے بنیاد الزامات پر

مقدمہ اللہ تعالی کی عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے سی پیک منصوبے میں کرپشن کی ہو تو

اللہ مجھے نیست و نابود کر دے۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا ہے

اے اللہ تیرا عاجز بندہ تیری عدالت میں ان جھوٹوں کا مقدمہ پیش کرتا ہے،

اے اللہ ان کو سزا دے جو بہتان کا سہارا لے کر مخالفوں کی کردار کشی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال پر 70 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا تھا۔

احسن اقبال کے اس بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کے چاہنے والے نے لکھا ہے

ہمیں معلوم ہے کہ آپ ایماندار ہیں اور کرپشن نہیں کرتے، گولی لگنے پر آپ کا پاکستان میں علاج بھی ہو گیا تھا

ہمیں یقین ہے کہ انصاف بھی ملے گا، ایماندار آدمی کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں