سرفراز احمد کو آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ تک کیلئے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ تک کے لئے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کے معاملات میں تسلسل کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

سرفراز احمد ورلڈ کپ تک کے لئے کپتان رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد نے بہت کام کیا ہے اور ان میں ٹیم کی قیادت کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

لہٰذا آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کے لئے سرفراز احمد ہی کپتان ہوں گے جبکہ سرفراز احمد کو میرٹ پر کپتان بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کا تمام فارمیٹس میں اچھا ریکارڈ ہے۔ سلیکٹرز، کوچ کھلاڑی اور بورڈ سب ہی سرفراز کے ساتھ ہیں۔

کئی مشکل میچز کھیلے اور بہت اچھی کپتان کی۔ ایک سوال پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ اس وقت سرفراز کے علاوہ کوئی اور کپتان موجود نہیں اور سرفراز احمد کو میرٹ کپ بنیاد پر کپتان بنایا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کی قیادت میں گرین شرٹس نے چیمپئن ٹرافی فتح سمیت اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں،

ٹیم میں اتحاد اور اتفاق کا ماحول ہے، انہوں نے انڈر 19 سے لیکر اب تک بہترین قیادت کی ہے،

ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر تھی اس کو اٹھایا، ہر سیریز کے بعد باتیں شروع ہوجانا اچھی بات نہیں۔

ہارنے کے بعد ٹیم کی کمزوریوں پر کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ریولیوایشن کا کام دوبارہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کسی کو بھی ایک یا دو سال کے لئے کپتان نہیں بنایا جاتا۔ حفیظ اور شعیب ملک نے ورلڈ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہوا ہے۔

کپتان ہمیشہ پرفارمنس کی بنیاد پر تبدیل کیا جاتا ہے۔ ایک اور سوال پر چیئرمین نے کہا کہ جب چیمپئن شپ جیتے تو کسی نے کوئی سوال نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں آج ہماری ٹیم نمبر ون رہی جبکہ ون ڈے میں ہماری ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 123 دنوں میں پاکستان کی ٹیم نے 50 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔

سرفراز نے ملک کے لئے بڑی محنت کی ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد دوبارہ معاملات کا جائزہ لیں گے،

امید کرتے ہیں کہ گرین شرٹس آئندہ میچز کے بعد ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اس موقعہ پر سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ جس طرح چیئرمین پی سی بی نے میرا حوصلہ بڑھایا میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا کسی بھی کپتان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان کے لئے اچھی سے اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو غلطی ان سے سرزد ہوئی اس کی سزا مل گئی اور سزا پوری بھی ہو گئی۔ اب آگے بہتر کرنے کی کوشش ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں