انسانی سمگلنگ اور غلامی کے خلاف کارروائی کی جائے، پوپ فرانس

Spread the love

اسمگلنگ کے دوران قیدی بنائی گئی خواتین، مرد اور بچوں کی مدد بھی کی جائے، عالمی برادری سے اپیل

پوپ فرانسس

سان تیاگو(ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی براداری سے انسانی اسمگلنگ

کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانس نے ایک بیان میں انسانی سمگلنگ کے نتیجے میں غلام بنائے

جانے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔پوپ نے قیدی بنائی گئی خواتین، مرد اور بچوں کی مدد کے لیے بھی اپیل کی۔

عالمی سروے کے مطابق قریب چارکروڑ 46لاکھ افراد مختلف اقسام کی غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب انسانی سمگلنگ کے کاروبار کا حجم سالانہ ایک سو پچاس ارب ڈالر بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں