اسرائیل، امریکہ نے ایران پر حملے کی تیاری کر لی

Spread the love

واشنگٹن ،یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ

ایران نے 40 سال میں صرف ناکامی پیدا کی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بولے ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی

تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گا۔انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔

انگریزی اور فارسی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ چالیس سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ناکامی ہے،

ایرانی عوام اس سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو

یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کرتے لیکن ان سے خوفزدہ بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ دو سال پہلے ٹرمپ کے مشیر سلامتی جان بولٹن نے کہا تھا کہ ایرانی انقلاب کو چالیسویں سالگرہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل کو تباہ کردیں گے

جبکہ ایران بھر انقلاب کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔

ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی میزائل بنانے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی

اور آئندہ بھی نہیں لے گا، فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا، امریکا کو نفسیاتی جنگ میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں