احتساب عدالت کے حکم پر کامران مائیکل جیل منتقل

Spread the love

کراچی (وائس آف ایشیا، صبا نیوز) منگل کو کراچی احتساب عدالت میں کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،

سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو عدالت میں پیش کیا گیا،

نیب نے کامران مائیکل کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا تو عدالت نے ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا،

عدالت کا کہنا تھا کہ جس عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے اسی عدالت میں ملزم کو پیش کیا جائے،

کے پی ٹی ریفرنس کی سماعت عدالت نمبر دو میں زیر سماعت ہے،

جس پر کامران مائیکل کو نیب نے عدالت نمبر2 میں جج کے چیمبر میں پیش کیا،

نیب کے تفتیشی افسر، نیب پراسیکیوٹر اور کامران مائیکل کے وکیل بھی چیمبر میں پیش ہوئے ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں