97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں97 ممالک کے لیے ویزا کی شرائط نرم کی جائیں گی۔ دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ویزا پالیسی میں نرمی کے لیے مختلف کیٹگریز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع مطابق ویزا آن ارائیول اور ویزا اجرا کے لیے مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی، وزیرِ اعظم کی جانب سے وزارتِ خارجہ، داخلہ کو فوری کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ویزا اصلاحات کو آسان بنانے کے لیے بھی مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے، سیاحوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو پر کشش بنانا ہے، دنیا بھر کے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزے میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 13 جنوری 2019 کو وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں