2019 میں 15 کی جگہ 20 ٹرینیں چلائیں گے۔کرائے مزید بڑھا رہے ہیں۔ شیخ رشید

Spread the love
شیخ رشید پریس کانفرنس سے خطاب کر رہےہیں۔ فائل فوٹو

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال روہڑی میں 100 دکانوں پر مشتمل نیا ریلوے اسٹیشن بنائیں گے اور ریلوے اسٹیشن پر شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ روہڑی کا ریلوے اسٹیشن سندھی ثقافت کا عکاس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹرینیں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہیں۔ ٹکٹ آفس کی سروس 24 گھنٹے کر دی ہے۔ 2 فریٹ ٹرینیں چل پڑیں، مزید 2 چلائیں گے۔ ایک ماہ میں ہی 15 ٹرینیں چلانے کا ہدف پورا ہونے جارہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں میں ریلوے کو 10 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔ جلد وی آئی پی ٹرین شروع کرنے جارہے ہیں۔ وی آئی پی ٹرین کا کرایہ بھی بڑھے گا اور کھانا فائیو اسٹار کا ہو گا۔ ہماری ساری توجہ دس نئی ٹرینوں پر ہے۔ پرائم منسٹر کو دعوت دے رہے ہیں لاہور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں۔ نئی ٹرینوں میں کھانا دیا جائے گا، ڈی ایس ایس صفائی اور منٹینس کے ذمہ دار ہوں گے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندر رات کے وقت اکتالیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں، ایک ہفتےکی انکم تین کروڑ ہے۔نئی انشورنس پالیسی کا جلد اجرا کیا جائے گا، گفٹ سکیم جلد شروع ہو جائے گی۔ ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کے اوقات بہتر ہو رہے ہیں۔ ایسے انتظامات کیے جائیں گے کہ آپ تین ماہ پہلے بھی ٹکٹ خرید سکیں گےاور ایک فیصدرعایت بھی دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پندرہ دن بعد پولیس بھی ٹکٹ چیک کیا کرے گی۔ مارچ تک دو مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ کرائے مزید بڑھانے جارہا ہوں، ہر طبقہ کے حساب سے سے ٹرین موجود ہوگی۔
انہوں نے2019 کو پاکستان کی ترقی کا سال قرار دیا۔ شہباز شریف کے معاملے میں عمران خان کو خط لکھوں گا۔ پی ٹی آئی کے کسی ایک فرد کو پبلک اکاونٹ سے ڈراپ کرکے مجھے شامل کیا جائے گا۔ شہباز شریف پر ماڈل ٹاون کا کیس ہے 56 کمپنیز، آشیانہ سمیت 121 کیس ہیں اور جس پر اتنے کسی ہوں وہ کیسے دوسروں کا احتساب کرسکتا ہے۔ اس ملک میں بہت زیادہ کرپشن ہے، اگر ان کے خلاف احتساب آج ہورہا ہے تو کل ہمارا بھی ہوگا۔ آصف زرداری اور دونوں خاندانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ بلاول کو کچھ نہیں کہنا چاہیے، ویلڈنگ والے کے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں