یوگنڈا نے ہائی برڈ گاڑی بنا کر موٹر کمپنیوں کی نیندیں اڑا دیں

Spread the love
یوگنڈا کی تیار کردہ ہائی برڈ گاڑی

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا نے مقامی وسائل سے ہائی برڈ گاڑی تیار کر لی ہے جس کا نام کیرا ایو ی ایس ہے یہ گاڑی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےکی صلاحیت رکھتی ہے

یوگنڈا نے موٹر کمپنیوں کی نیندیں اڑا ڈالیں،ہائی برڈ گاڑی بنا ڈالی

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا نے مقامی وسائل سے ہائی برڈ گاڑی تیار کر ڈالی ہے ۔

یہ گاڑی حکومت یوگنڈا اور ماکاریرے یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کیرا موٹرز کی کاوش ہے جس کے تمام تجربات کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

اس گاڑی کو کیرا ایو ی ایس کا نام دیا گیا ہے جو کہ سیڈان ماڈل ہے۔

اس گاڑی کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو کہ اپنے منفرد ڈیزائن سے توجہ حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ موٹر کمپنی نے اب گاڑی کی سلسلہ وار تیاری کےلیے جنجہ صنعتی علاقے میں کارخانہ بنانےکےلیے معاہدہ طے کرلیا ہے جہاں 2 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں