یورپ بھر میں شدید برف باری, ریڈ الرٹ جاری

Spread the love

یورپ بھر میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔سردی کے باعث17افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔قطب شمالی سے اٹھنے والی یخ بستہ ہواوں کے نتیجے میں یورپ برف سے ڈھک گیا ہے،آسٹریا اور جرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،چند گھنٹوں میں تین تین فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے،برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔جرمن شہربرک ٹیس گاڈن میں کئی روز کی برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیا پہنچائی گئی ہیں جبکہ فوجی نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23ڈگری تک گرگیا ہے۔دوسری جانب ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر میں ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے اور گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں