ہنگو,حساس اداروں کی کارروائی,خود کش حملےمیں ملوث4دہشت گرد ہلاک

Spread the love

) آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری‘ حساس اداروں نے ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‘ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حساس اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت ہنگو میں کارروائی کی جس میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ ہلاک دہشت گرد 23نومبر 2018ء کو ہونے والے ہنگو کے علاقے کلایہ میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں