ہمیں فواد چوہدری مفت خدمات کی ضرورت نہیں: سندھ صوبائی وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب

Spread the love


وفاقی حکومت کی طرف سندھی حکومت کے 90 ارب واجب الادا ہیں جو وہ دینے سے قاصر ہیں

صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے دورہ کراچی کے دوران دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت (پی ٹی آئی) کو سندھ کی خدمت کرنے کا اتنا شوق ہے تو فوری طور پر صوبے کے عوام کے جائز آئینی مطالبات پورے کرے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آج دورہ کراچی کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کے لیے پیپلزپارٹی کے سینئر اراکین نے اُن سے رابطہ کیا ہے اور پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کو موقع دینا چاہتی ہے، لیکن اگر انہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا تو عملی اقدامات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سندھی حکومت کے 90 ارب واجب الادا ہیں جو وہ دینے سے قاصر ہیں، وفاقی حکومت یہ پیسے ادا کر دے یہی عوام کی خدمت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں