گائو کدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ جیسے بہیمانہ قتل عام کشمیریوںکیخلاف بھارتی سفاکیت کا واضح ثبوت ہیں، مشترکہ حریت قیادت

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میںسید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے 1990میں ہونے والے گائو کدل ، ہندواڑہ اور کپواڑہ قتل عام کو بھارتی جابرانہ قبضے اور ظلم جبر کی ایک تلخ یاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ 21جنوری کو گائو کدل اور سکے ملحقہ علاقوں، 25جنوری کو ہنڈواہ جبکہ 27جنوری کو کپواڑہ میں ہڑتال کی جائے گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے غیر قانونی اور جابرانہ تسلط کو دوام بخشنے کیلئے رچائے جانے والے یہ قتل عام آزادی کی پر امن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے خلاف بھارتی سفاکیت کا واضح ثبوت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں