کنیا نے کرنسی سے سابق حکمرانوں کی تصاویر ہٹا دیں

Spread the love
پرانی کرنسی نوٹ جس پر سابق صدر کی تصویر چھپی ہوئی ہے

کینیا میں نئے ڈھالے گئے سکوں پر ملک کے صدور کی تصاویر ہٹا کر جانوروں کی تصاویر چھاپ دی گئیں۔اس سے قبل کینیا کے 3 سابقہ حکمرانوں ، جومو کینیاٹا، ڈینیئل ارام موئی اور موائی کیباکی کی تصاویر چھاپی جاتی تھیں۔

کینیا کے مقامی لوگ کرنسی پر حکمرانوں کی تصاویر کو حکمرانوں کی طرف سے ذاتی تشہیر کا ذریعہ سمجھتے تھے۔

نئے سکوں پر ملک کی مشہور جنگلی حیات کی تصاویر جیسے شیر، ہاتھی، ذرافے اور گینڈے کی تصویریں چھپی ہوئی ہیں۔

کینیا کے حالیہ صدر اوہورو کینیاٹا ، جو کینیا کے پہلے رہنما جومو کینیاٹا کے بیٹے ہیں، ان کے مطابق یہ بہت بڑی تبدیلی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان کی قوم نے کتنی جدوجہد کی ہے۔

ڈینیئل ارام موئی کے 24 سالہ دور حکمرانی کے خاتمے کے بعد 2002 میں انتخابات جیتنے والے صدر کیباکی نے کرنسی پر اپنی تصاویر نہ چھاپنے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور ان کی تصویر کینیا کی کرنسی پر چھپتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں