کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار انیس کی ٹکٹس کی آن لائن ’’بلیک‘‘میں فروخت

Spread the love

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹکٹوں کی آن لائن غیرقانونی فروخت کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار انیس کی ٹکٹس کی آن لائن ’’بلیک‘‘میں فروخت کے خلاف ورلڈ کپ انتظامیہ نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ 150 پاؤنڈز والا ٹکٹ بلیک میں فروخت کے لیے موجود ہے، میچ کا ٹکٹ آن لائن بلیک میں 12 ہزارپاؤنڈ میں فروخت کیا جارہا ہے۔پاک بھارت میچ کا 150 پاؤنڈز کا ٹکٹ بلیک میں 3ہزار800 پاؤنڈ میں دستیاب ہے، جبکہ ورلڈ کپ انتظامیہ بلیک ٹکٹوں کی فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف متحرک ہوگئی ہے۔برطانیہ میں ٹکٹ ری سیل جرم نہیں مگر بلیک میں قیمت وصول کرنا جرم سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جانب ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والی ویب سائٹس بھی ڈٹ گئیں اور ویب سائٹس نے ورلڈ کپ انتظامیہ کی ہدایت ہوا میں اڑا دیں۔غیرقانونی طور پر آن لائن ٹکٹیں تاحال فروخت کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں