کراچی سول ہسپتال میں 300 آسامیوں پر ہزاروں بےروزگار پہنچے شدید بن نظمی، ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کا لاٹھی چارج

Spread the love

پہلے انٹرویو کے چکر میں امیدواران نے دوڑ لگائی جس سے گیٹ پر بہت زیادہ رش ہونے سے بدنظمی ہوئی دھکم پیل سے بات ہاتھاپائی تک پہنچی جس پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی جب حالات کسی طرح قابو میں نہ آئے تو مجبوراً پولیس کی جانب سے امیدواروں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

ایم ایس سول ہسپتال صابر میمن کا کہنا تھا کہ ایک سے پانچ گریڈ تک کی 300 اسامیوں کے لیے انٹرویو کال کی تھی۔ لوگ توقعات سے زیادہ آگے۔ جبکہ امیدوارں کا کہنا تھا کہ کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب پولیس امیدواروں کو قابو میں لانے کی کوشش کرتی رہی جب حالات ان کے قابو میں نہ آئے تو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مزید پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں