ڈکیتی ،چوری: شہری لاکھوں روپے ،2گاڑیوں ،3موٹر سائیکلوںسے محروم

Spread the love

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ۔جنوبی چھائونی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر فاروق کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ 55ہزار نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے نواب ٹاون میں ڈاکو گھر میں گھس کر ولید اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ گرین ٹاون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ولیداور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے 25ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔،گجر پورہ کے علاقے ڈاکوؤں نے حسین اور فیملی سے 2لاکھ 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار اور فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے ،گلشن راوی اور ڈیفنس بی سے گاڑیاں اور گڑھی شاہو،سمن آباداور بھاٹی گیٹ کے علاقے سے چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں