چینی قونصل خانے پر حملے کے پانچ سہولت کار گرفتار

Spread the love

کراچی میں نومبر میں ہونے والے حملے کے 5 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے، سہولت کاروں نے تفتیش کے دوران بتایا کہ دہشت گرد مرکزی ملزم بی ایل اے کے اسلم اچھو سے مسلسل رابطہ میں تھے اسی نے چینی قونصل خانے پر حملےکا منصوبہ بنایا اور کونصل خانے کے عملے کو یرغمال بنانے کا پروگرام تھا۔گرفتار سہولت کاروں نے یہ بھی بتایا کہ حملے کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا اور اس کے لیے مالی وسائل انڈین ایجنسی’’ را‘‘ نے فراہم کیے۔حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ کوئٹہ سے ریلوے کے ذریعے کراچی لایا گیا ۔ مارے جانے والے دہشت گرد تین دن پہلے کراچی پہنچے تھے اوراس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ایک دن پہلے ان کو فراہم کی گئی تھی۔گرفتار سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں