چیف جسٹس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو 8سال بعد بری کردیا

Spread the love

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے سرگودھا کی لڑکی سے مبینہ زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے کہا یہ زناباالرضاکاکیس ہے ، لڑکی نے7 مہینے تک کسی رپورٹ کااندراج نہیں کرایا، چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے انصاف آج کل وہی ہے جومرضی کا ہو، خلاف فیصلہ آجائے تو انصاف نہیں ہوتا،چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ استغاثہ اپنامقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، لڑکی زیادتی کے وقت بالغ تھی، جب لوگوں نے خاتون کودیکھ لیاتب اس نے زیادتی کاالزام لگادیا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے بارے میں کچھ نہیں لکھا،یاد رہے یہ مقدمہ2010 میں درج ہوا تھا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لڑکی سے مبینہ زیادتی سے متعلق کیس میں ملزم ندیم مسعودکو8سال بعد بری کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں