چیئرمین نیب نے افسران کے نجی دوروں پر پابندی لگا دی

Spread the love

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ اقبال نے نیب افسران کے نجی دوروں پر پابندی لگا دی۔ چھٹی پر بیرون ملک جانے کے لیے معلقہ اتھارٹی سے م نظوری لینا ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ترجمان نیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے نیب کے تمام افسران کے نجی دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ نیب کے افسران صرف عمرہ کے لئے بیرون ملک جاسکتے ہین اور بیرون ملک جانے کیلئے انہیں معلقہ اتھارٹی سے پہلے منظوری لینا ہوگی خلاف ورزی کرنے پر افسران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق تمام نیب افسران پر ہوگا۔ نیب نے اس حوالے سے تمام ڈی جیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں