پی ٹی آئی کے سولہ اکاؤنٹس اور علیمہ خان کی مبینہ جائیداد پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔سعید غنی

Spread the love

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت آمنے سامنے آ گئے۔
سعید غنی نے مبینہ جائیدادوں کے معاملے پر علیمہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور جےآئی ٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے علیمہ خان کا نہ تو کوئی کاروبار ہے اور نہ وہ کوئی مزدوری کرتی ہیں البتہ جائیداد بیرونِ ملک میں ہیںیہ ماجرا کیا ہے؟ ۔شوکت خانم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسے دیتے تھے ، املاک خریدنے کےلیے نہیں۔ ناصرشاہ بولے زرداری کی بہن کیلئے ایک معیار، علیمہ خان کیلئے دوسرا معیار رکھا جاتا ہے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کے نام ای سی ایل سے نہ نکالے گئے تو پھر ہم بھی وزرا کے کراچی داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
پابندی کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ وفاقی ہے صوبائی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں