پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کر دیا

Spread the love

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بات نہ مانی گئی تو اپوزیشن اجلاس اسمبلی احاطے میں کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے وزیر اعلی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 30 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کی نامزدگی نہیں ہوئی جو خلاف قانون بات ہے، اپوزیشن پبلک اکانٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کرتی ہے،اجلاس میں اپوزیشن کی بات نہ مانی تو اجلاس چلانا مشکل ہوگا، اپوزیشن اجلاس ایوان کے بجائے اسمبلی کے احاطے میں کرے گی۔
پی ٹی آئی

اپنا تبصرہ بھیجیں