پی ٹی آئی رہنماء راشد بخاری قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوئے,سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

Spread the love

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل مینیجر راشد بخاری چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئے تھے جن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر راشد بخاری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا نے حاصل کرلی ہے راشد بخاری پر حملے کا یہ واقعہ 2 جنوری کی رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا تھا۔فوٹیج میں دیکھا گیاکہ ایک ملزم راشد بخاری کے پیچھے بھاگتے ہوئے فائر کرتا ہے، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ نظر آرہا ہے جبکہ فائرنگ سے راشد بخاری شدید زخمی ہوئے۔راشد بخاری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقتول راشد بخاری انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں