پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

Spread the love

کنجوانی(نامہ نگار)پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،ایک اور منشیات فروش دھر لیا تفصیلات کے مطابق کنجوانی کے نواحی گائوں چک454گ ب پاہڑی کا رہائشی منشیات محمد یعقوب عرف دھولہ کمہار شراب لیکر پاہڑی سے ماموکانجن کی جانب جا رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ کے اہل کاروں نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا جس سے 15لیٹر شراب برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں