پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش شمالی علاقوں میں برفباری سردی کی شدت میں اضافہ

Spread the love

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال سمیت متعدد شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار اور سرد بنا دیا بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہاں خشک سردی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی نجات مل گئی۔
گلیات، شگر، سوات،ناران کاغان، شوگران سمیت برفباری کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو میں پارہ 9 ڈگری سے گر گیا جس سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ سکردو کے بالائی علاقوں میں پانچ فٹ جبکہ نیچے کی آبادیوں میں دو دو فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلیات اور ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کے ڈیرےاور موج مستیاں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں