پنجاب بھرمیں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

Spread the love

پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کرلیا، مرحلہ وار پروگرام کے تحت پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کیلئے خدمات سرانجام دینا ہماری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی میں سڑکو ںپر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور میں ذاتی طور پر پناہ گاہوں کے تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں