پشاور,پاکستانی خاتون اور چینی انجینئررشتہ ازواج میں منسلک

Spread the love

مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے،پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ،اس کا نام اذان رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے، کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں