پریس کلب کنجوانی کے انتخاب میں عاشق علی بلوچ 5 ویں بار بلا مقابلہ صدر منتخب

Spread the love
عاشق علی بلوچ

کنجوانی(نامہ نگار)پریس کلب کنجوانی کے سالانہ انتخابات میں عاشق علی بلوچ پانچویں بار بلا مقابلہ صدر منتخب تفصیلات کے مطابق سال 2019کے لئے پریس کلب کنجوانی کے ممبران کا اجلاس منعقد ہواجس میں تمام ممبران نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر عاشق علی بلوچ کو پانچویں بار بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بابر بھی ایک بار پھر جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر بر قرار جبکہ دیگر عہدیداروں میں عتیق الرحمن بٹ چیئر مین، ڈاکٹر عبد الطیف وائس چیئر مین، محمود اقبال سینئر نائب صدر ،غلام مرتضیٰ بلوچ نائب صدر،قاری ظہور احمد جوائنٹ سیکرٹری،شہزاد احمد ہاشمی سیکرٹری نشرواشاعت،مہر خضر حیات دلو سیکرٹری فنانس،محمد شفیق سینئر ممبر،مسکان علی ممبر،محمد احسان ممبراس موقع پر عاشق علی بلوچ نے صحافیوں سے خطاب میں کہا کہ ہمیں صحافی ہونے پر فخر ہے بلیک میلنگ اور کرپشن پر لعنت بھیجتے ہیںاور تمام ممبران کے حقوق کے لئے پہلے سے زیادہ جدجہد کروں گا، پریس کلب کو مزید فعال کرنے کے لئے مناسب حکمت عملی بنائے گے جبکہ عوام کی بے لوث خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گے ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں