پریانکا چوپڑا کی لاس اینجلس میں 90کروڑ کے بنگلے میں رہائش

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی ہوئی تھی، نک نے شادی سے قبل ہی پریانکا کو 90 کروڑروپے مالیت کا لاس اینجلس میں ایک شاندار بنگلہ تحفے میں دیا تھا۔ پریانکا چوپڑا امریکہ میں کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں تاہم اب وہ اس بنگلے میں زندگی گزار رہی ہیں۔اداکارہ کے اس بنگلے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ، جسے دیکھ کر شائقین بے حد حیران ہورہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ بنگلہ لاس اینجلس کے پوش علاقے بیورلی ہلز میں موجود ہے ، جس کی قیمت 65 لاکھ ڈالر یعنی 90 کروڑ روپے پاکستانی روپے ہے۔اس بنگلے میں 5 بیڈ رومز، 4 باتھ روم اور ایک سوئمنگ پول موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں