پتنگ بازی نے ایک اورگھر اجاڑدیا،14سالہ طالبعلم جاں بحق

Spread the love

شہر میں ایک اورطالبعلم پتنگ بازی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ پو لیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے رہائشی جاوید کا14سالہ بیٹا صہیب قرآن پاک حفظ کر رہا تھا گزشتہ روز وہ کاپر سٹور پرواقع اپنی نانی کے گھر جا رہا تھا کہ گلی میںکٹی پتنگ کی لٹکتی ہوئی ڈور پکڑکر کھینچنے پر دھماکہ ہواجس سے صہیب کرنٹ لگنے سے موقع پرہی دم توڑ گیا۔ صہیب کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، والدہ صدمے سے نڈھال ہوکر بیہوش جبکہ باپ دیواروں کو ٹکریں مار کر روتے ہو ئے یہ کہتا رہا کہ بیٹا اس کے بڑ ھاپے کا سہارا تھا ۔ اہل علاقہ کے مطابق ڈور کے آگے دھاتی تار لگی ہوئی تھی جو کھینچتے ہوئے تاروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور صہیب موقع پرجاںبحق ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں