پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے بڑا اعلان کر دیا.

Spread the love

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے بڑا اعلان کر دیا. گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن مارچ میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کیلئے 16 ممالک سے زلمی کلبز کی ٹیمیں پاکستان آئیںآگی۔میڈیا اور برانڈ کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا۔ پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن رواں سال مارچ میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، دنیا کے 16 ممالک سے ٹیمیں کرکٹ کھیلنے پاکستان آئیں گی۔ زلمی پلئیرز ڈیولمپنٹ پروگرام کے تحت گلوبل زلمی لیگ سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن 21 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس کا فائنل 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے پہلے اور اہم کردار پشاور زلمی نے ادا کیا تھا جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلنے کے لیے پشاور زلمی کی پوری ٹیم لاہور آئی تھی، ہمیں خوشی ہے کہ اس بڑے قدم کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بتدریج جاری ہے اور پی ایس ایل کے آٹھ میچز ہونے کے بعد گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی واحد پی ایس ایل فرنچائز ہے جس کے دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں رجسٹرڈ فینز کلب قائم ہیں اور دنیا کے 16 ممالک سے زلمی کلبز کی ٹیموں کی آمد سے جہاں پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو گا وہیں نوجوان کرکٹرز کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہترین تجربہ حاصل ہو گا۔گلوبل زلمی لیگ کا پہلا ایڈیشن 2017 اور دوسرا ایڈیشن 2018 میں عجمان میں منعقد ہوا تھا۔ گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بعد گلوبل زلمی لیگ ٹیم کا اعلان بھی کیا جائیگا جو دنیا کے مختلف ممالک میں کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں