پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرامیچ جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا،

Spread the love

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے ۔ پاکستان نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں