پاکستانی فنکارہ سارہ لورین کی’’ فراڈ سیاں ‘‘ 18جنوری کوپاکستانی سنیمائوں کی زینت بنے گی

Spread the love

پاکستانی فنکارہ سارہ لورین کی بالی ووڈ کی کم بیک فلم ’’ فراڈ سیاں ‘‘ رواں ہفتے جمعہ 18جنوری کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سنیمائوں کی زینت بنے گی ۔ فلم میں سارہ لورین کے مد مقابل ورسٹائل فنکار ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے راج نیتی ، گنگا جل ، اپہارن سمیت دیگر مقبول فلمیں بنانے والے معروف ڈائریکٹر پرکاش جھا نے اپنے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم میں ارشد وارثی نے ایک ایسے فراڈی شخص کا کردار اداکیا ہے جو مختلف شہروں میں لڑکیوں سے شادی کرنے کے بعد انہیں لوٹنے کے بعد غائب ہوجاتا ہے لیکن پھر اس کی ملاقات چندہ یادو کا کردار ادا کرنے والی سارہ لورین سے ہوتی ہے جس کے بعد پیش آنے والے واقعات سے کہانی دلچسپ صورتحال اختیار کرلیتی ہے ،فلم مجموعی طور پر معاشرے میں پیش آنے والے روزمرہ کے واقعات کا تنقیدی انداز میں جائزہ پیش کرتی ہے ۔ فلم میں ارملا منڈوکر پر فلمایا گیا ماضی کا مقبول آئٹم نمبر ’’ چھماں چھماں‘‘ ری میکس کرکے اداکارہ ایلی اروم پر فلما کر شامل کیا گیا ہے جو میوزک چارٹس پر سر فہرست جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں