پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ، حکومتی بنچ ماحول خراب کر رہا ہے، پرویز اشرف

Spread the love

پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے جو حکومت کا کام ہے لیکن حکومتی بنچ جان بوجھ کر ماحول خراب کر رہا ہے کبھی لیڈر شپ پر بہتان سازی اور کبھی ذاتی حملے جس سے قانون سازی کا عمل بری طرح متاثر ہو رہاہے وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صحت پر تمام سیاسی قیادت کو تشویش لاحق ہے انہیں علاج معالجے کی تمام سہولیات نہ صرفچ ملنی چاہیں بلکہ بلاروک ٹوک ان کو ادویات پہنچائی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا ایوان کا ماحول درسے کرنا ہو گا۔ اس وقت مراد سعید اور فواد چوہدری اس ایجنڈے پر ہیں کہ سیاسی قیادت پر کیچڑ پھینکیں ذاتی حملوں سے ماحول خراب ہو جاتا ہے تاکہ ایوان میں قانون سازی نہ ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں