ویمنز بگ بیش لیگ،برسبین ہیٹ نے میلبورن سٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Spread the love

سمی جو جانسن کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت برسبین ہیٹ نے ویمنز بگ بیش لیگ کے 50 ویں میچ میں میلبورن سٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سمی جو جانسن نے آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فاتح ٹیم نے 89 رنز کا ہدف 8.4 اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، سمی جو جانسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور 30 رنز بناکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو کھیلے گئے لیگ کے 50ویں میچ میں برسبین ہیٹ کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت میلبورن سٹارز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 88 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ میلبورن سٹار کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ ڈیو پریز نے 27 اور کنگ نے 14 رنز بنائے۔ برسبین ہیٹ کی کیمینس نے 4، سمی جو جانسن نے 3 اور جوناسین نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سمی جو جانسن 30 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں جبکہ جوناسین ناقابل شکست 34 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ یوں برسبین ہیٹ نے میلبورن سٹارز کو میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سمی جو جانسن کو میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں