وفا قی وزیر خزانہ کا کراچی میں تاجروں سے خطاب، تاجرمسائل پر پھٹ پڑے

Spread the love

ء کراچی کی تاجر برادری نے وزیر خزانہ اسد عمر سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت نے اب بھی ٹیکس مسائل حل نہ کیے تو ریونیو کسی صورت نہیں بڑھے گا، صرف ٹیکس دینے والے کو ہی دباتے ر ہے تو ٹیکس نیٹ میں مزید اضافہ ممکن نہیں ، اگر ایف بی آر کو ختم کردیں تو اس سے زیادہ ٹیکس جمع ہوجائے گا،معروف تاجر سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا ٹیکس نیٹ بڑھانے پر توجہ دی جائے۔اس موقع پر بزنس مین گروپ کے سینئر نائب چیئرمین ز بیر موتی والا نے کہا گیس بحران سے صنعت کار کو شدید نقصان ہورہا ہے، 15،20سال سے سندھ اور بلوچستان کا گیس کوٹہ 1200 ایم ایم سی ایف ڈی رکھا ہوا ہے۔ کراچی کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھاشہر قائد کیساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرنا ہوگا، گزشتہ مالی گیس بحران پر کراچی کی صنعتیں 16 روز بند ر ہیں، گیس نہ ملنے سے نصف ماہ صنعتوں میں پیداوار نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں