وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئندہ درخواست آئی توجرمانہ بھی کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ

Spread the love

 ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو ظاہر نہیں کیا، عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آرٹیکل 63 ایچ اخلاقی معاملات کے بارے میں ہے کیا وہ آپ نے دیکھا، اسلام کا پہلا اصول ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی پرپردہ ڈالا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ ایسی درخواست آئی توجرمانہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں