وزیراطلاعات کی نیب اعلامیےپرشاعرانہ اندازمیں تنقید

Spread the love

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نیب کے اعلامیے پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر نیب اعلامیہ پوسٹ کرتے ہوئے معروف شاعر مرزا غالب کا شعر ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے۔۔۔ تمہی کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے لکھا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کے ترجمان نے کہاتھا کہ کسی وزیر با تدبیر کی خواہش پر آصف زرداری یا فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرکے تفتیش آگے بڑھائی جانی چاہیے، پارلیمنٹ میں اجلاس تھا ورنہ نیب کیلئے اچھاموقع تھا کہ چھاپہ مارکر سب کو پکڑ لیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں